دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون ! قیمتیں جان کرحیران رہ جائیں گے

دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون !  قیمتیں جان کرحیران رہ جائیں گے

موبائل فون  ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے لیکن دنیا کا سب سے مہنگا اور سستا فون کون سا ہے ، آپ کو بتاتے ہیں؟

دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ فالکن سپر نووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے ، یہ موبائل 24 قیراط سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کے بیک سائیڈ پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا جڑا ہوا ہے، جو اسے دنیا کے دیگر موبائل سے ممتاز کرتا ہے۔

اس موبائل فون کی قیمت جان کر آپ حیران ہوے بنا نہ رہ سکیں گے ،  اس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 13 ارب روپے سے زائد) ہے ۔

تاہم دنیا میں ایک ایسا بھی موبائل فون ہے جو قیمت میں سب سے سستا اتنا کہ آپ چونک  سکتے ہیں ، بھارت کی کمپنی نے فریڈم 251 کے نام سے لانچ کیا ہے اور یہ فون اپنی ارزاں قیمت کے باعث ہر ایک کی دسترس میں ہے۔

یہ فون 251 بھارتی روپے میں دستیاب ہے، جس  کی قیمت پاکستانی کرنسی میں صرف 813 روپے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *