ملک میں ایک ہفتے کے دوران گھی سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آ گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو کی قیمت میں 10.36 فیصد کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستے ہوئے۔ ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔