محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی

محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔

تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ 2025ء کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔

ورلڈ چیمپیئن محمد آصف نے فائنل میں پانچ کے مقابلے میں صفر فریم سے کامیابی حاصل کی، محمد آصف ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

شعیب ملک کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ہونے کا امکان

سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ اپنے ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف پانچ تین کے فریم اسکور سے فاتح رہے۔

محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپیئن شپ بھی اپنے نام کی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپیئن بھی ہیں۔

محمد آصف سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، 2019 میں پہلی سارک اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے جیتی تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *