شیر افضل مروت کو سلمان اکرم راجہ سے متعلق بیان بازی مہنگی پڑگئی

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق بیان بازی مہنگی پڑگئی۔

سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں شیر افضل مروت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کا ادراک نہیں لیکن چینل والے انہیں بلا لیتے ہیں تو وہ کچھ نہ کچھ کہہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے جیل سے باہر آنے سے متعلق علیمہ خان کا بڑا دعویٰ

اس پرشیر افضل مروت نے بھی ان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے۔ ہم اگر پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پاکستان کے آئین کی بات کس طرح کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ ایک سال پہلے ہی پارٹی میں آیا ہے اور مجھے سمجھا رہا ہے۔ عمر ایوب کے استعفے کے بعدایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی ہی اب سیکرٹری جنرل ہیں۔

تاہم پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کی حمایت میں سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کے بیان پر اظہار برہمی کیا جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو عمران خان نے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنایا ہے اور عمران خان کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتی ہیں۔

جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک شیر افضل مروت کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئیں تاہم اگر ہدایت آئی تو ضرورکارروائی کروں گا۔

editor

Related Articles