موٹر ویز ایم ٹو اور تھری کو شدید دھند کی وجہ سے مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن ، موٹر وے ایم تھری لاہور سے رجانہ اور لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔