پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں ہفتے کے اعدادو شمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق، ہفتے بھر میں بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ، 4 ہزار 339 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار247 رہی کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 735 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 پرہی۔ شیئر بازار میں ایک ہفتے میں 3.9 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 159 ارب روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 402 ارب روپے کی کمی کے ساتھ موجودہ مالیت 14 ہزار 230 ارب روپے رہی۔
یہ اعدادو شمار سرمایہ کاروں کے لیے مندی کا اشارہ دیتے ہیں۔