کرم میں گھی، چینی ، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کرم میں گھی، چینی ، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر  اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کرم میں گھی، چینی ، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیاء خور و نوش اور دوائیوں کی قلت ہو گئی ہے جس کے بعد قیمتیں عوامی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

کرم میں قافلے میں لایا جانے والا گھی فی کلو 860 میں فروخت کیا جا رہا ہے،چینی فی کلو 300 روپے اور آلو 400 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

علاقہ مکین ان ہوشربا قیمتوں سے پریشان ہیں، وہاں کے عوام کا کہنا ہے کہ پیاز 600 روپے اور ٹماٹر 600 روپے  میں کلو بیچا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پیٹرول و ڈیزل فی لٹر 700 روپے سے زائد بیچا جا رہا ہے۔

تین ماہ سے راستوں کی بندش نے ضلع کرم کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول کی قلت کی وجہ سے لوگ پیدل ہی دور دراز کا سفر کرنے پر مجبور ہیں، اس کے علاوہ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کی وجہ سے ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے۔

اسی وجہ سے  ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے راستے کھلنے کے انتظار میں رکی ہوئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *