وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خصوصی افراد کیلئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کےکا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام خصوصی افراد کو وہیل چیئرز فری میں دی جائیں گی ۔
پہلے مرحلے میں وہیل چیئرز کی بلا تفریق تقسیم سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات میں ہو گی۔ اس حوالے سے صوبائی چیف منسٹرکی ہدایات پر آن لائن فارم کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی، تمام تر کوائف اور معلومات کو اکٹھا کرکے وہیل چیئرز فراہم کریں گے ۔