پنجاب میں تمام نجی و سرکاری سکول 13 جنوری کو کھل جائینگے :سیکرٹری یجوکیشن

پنجاب کے سکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول پیر 13 جنوری 2025ء کو کھول دئیے جائیں گے، موسم سرما کی تعطیلات میں اضا فے کا کوئی امکان نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 13 جنوری کو کھل جائیں گے، ابرار احمد خان

اس بارے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو نے پر والدین اور بچے یہ جاننے کے لئے کوشاں تھے کہ آیا سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔

editor

Related Articles