پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان زہر آلود گفتگو کریں گے تو مذاکرا تی عمل متاثر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ مذاکرات کے لیے ہمیں کسی کا دباؤ نہیں، ہم ملک کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
کسی کا دباؤ نہیں نہ ہی کسی نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غلامی نہیں منظور کا نعرہ لگانے والوں کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےبھی واضح جواب د یدیا ہے۔
ہمارے کیمپ سے دباؤ کی بات کرنے والوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کےخلاف نازیبا گفتگو کی ہے اگر ان کی طرف سے زہرآلود بیانات آئیں گے تو مذاکرات کا عمل متاثرہو گا۔ مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا۔
انہوں نے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا۔ بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل مانگ رہے ہیں جو ہم آفر نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی کے مطالبوں میں انتخابات کی کوئی بات نہیں ، ملک کسی بھی صورت میں قبل ازوقت الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔