لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے دو طرفہ میٹرز کے نئے چارجز متعارف کروا دیے

لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے دو طرفہ میٹرز کے نئے چارجز متعارف کروا دیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم کے لیے استعمال ہونے والے دو طرفہ میٹرز کے نئے چارجز متعارف کروا دیے۔

لیسکو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دو طرفہ میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انسٹالیشن چارجز کے طور پر اضافی 3,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز متعلقہ بینک میں ڈیمانڈ نوٹس کے ذریعے جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: مہنگی بجلی کے مسئلے کا حل، عوام کو سولر پینلز کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا، مریم نواز

لیسکو کے میٹریل مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب کے بارے میں تمام دفاتر کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم کے کنکشنز کے سلسلے میں پیدا ہونے والے تعطل کو اب حل کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ مستقبل میں شمسی نظام کے نئے کنکشنز کے لیے کوئی نیا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2024 میں لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے گرین میٹرز کے اجرا پر پابندی لگاتے ہوئے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) میٹرز کی تنصیب کو لازمی قرار دیا تھا۔ AMI میٹرز کے نفاذ کا مقصد اوور بلنگ اور بجلی کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنا تھا۔نیپرا کی حالیہ اپ ڈیٹس کے مطابق زیر التواء سولر نیٹ میٹرنگ ایپلی کیشنز کی توانائی پیداواری صلاحیت کا پہلے غلط اندازہ لگایا گیا تھا۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق، 58,822 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 4,742 درخواستیں زیر التواء ہیں، جو ملک کی 46,000 میگاواٹ کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت سے زیادہ ہے۔

درخواستوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، کمپنیوں میں بیک لاگز اور نیٹ میٹرنگ سسٹم میں زیادہ بائی بیک ریٹ شامل ہیں۔ نیپرا نے اس مسئلے کے حل کے لیے ٹیرف کے ڈھانچے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *