القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج 11 بجے اڈیالہ جیل میں متوقع: سخت سیکیورٹی انتظامات

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج 11 بجے اڈیالہ جیل میں متوقع: سخت سیکیورٹی انتظامات

راولپنڈی: القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج، 13 جنوری کو صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جیل کے اندر اور اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ روڈ پر اضافی پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو فیصلے سے متعلق عدالتی نوٹس پہلے ہی موصول ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا تھا اور اس سے قبل دو مرتبہ مؤخر کیا جا چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *