سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغان جاسوس ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغان جاسوس ہلاک

11 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں افغانستان کے ایک اہم جاسوس کو ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے جاسوس کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی ہے۔ 48 سالہ محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبہ پکتیکا کا رہائشی تھا اور افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں سرگرم عمل تھا۔
ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے افغان شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ محمد خان، پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب، اور لورالائی میں دہشتگردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمگل کرتا تھا۔ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات ؟ گاڑیوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی جڑیں افغانستان میں موجود ہیں۔ اس واقعے سے افغان حکومت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کو فوری طور پر اپنی سرزمین پر موجود خارجی دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ خطے میں امن کے قیام میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا ہے، اور یہ خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *