سپارکو کا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

سپارکو کا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کا قومی خلائی ادارہ سپارکو اس سیٹلائٹ کو چین کے ایک سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں لانچ کرے  گا۔ سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، شہری منصوبہ بندی اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہو گا، اس سے ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *