وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سال میں بلاک کیے جانے والے شناختی کارڈز کی تفصیلات بتا دیں۔
وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ رپورٹ کے مطابق نادرا نے مختلف الزامات پر 5 سال کے دوران ملک بھر میں 71ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ اس کے بعد پنجاب میں 13 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہوئے جبکہ سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا۔ بلوچستان میں بھی 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 1,370 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز کی تصدیق کے بعدان بلاک کیے گئے۔ جبکہ بلاک کیے گئے 13 ہزار 618 شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔