درجہ دوم کا گھی 30 روپے اضافے کے ساتھ 530 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ درجہ سوم کا گھی 100 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 480 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔
درجہ اول کا گھی جو کہ اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے، اب عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے، جبکہ متوسط طبقہ درجہ دوم اور درجہ سوم کے گھی پر انحصار کر رہا ہے مگر ان کی قیمتیں بھی عام آدمی کے بجٹ پر بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں۔