ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور  پی ٹی آئی  کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

 گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں شدید سردی کا راج رہا، پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا۔

لہہ میں پارہ منفی 12، سکردو منفی 10،گوپس میں منفی 9 رہا، استور منفی 7، کالام، ہنزہ، گلگت، بگروٹ میں منفی 5 رہا، پاراچنار، زیارت اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *