ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نےکراچی کے لیے جدید فیڈر سروس کا آغاز کر دیا

ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی  نےکراچی کے لیے جدید فیڈر سروس کا آغاز کر دیا

ڈی پی ورلڈ اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے دبئی کی جبل علی بندرگاہ سے کراچی تک کنٹینر ترسیل کے لیے ایک جدید فیڈر سروس متعارف کرائی ہے۔ اس سروس کا افتتاح ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے کیا جبکہ تقریب میں پورٹ قاسم اور این ایل سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ عازمین حج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف

یہ نئی ہفتہ وار فیڈر سروس کم وقت اور کم لاگت میں کنٹینروں کی ترسیل کو یقینی بنائے گی جس سے نہ صرف تجارتی برادری کو فائدہ ہوگا بلکہ خطے کی معیشت میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سہولت کا مقصد دبئی اور کراچی کے درمیان تجارت کو مزید مؤثر بنانا ہے، جہاں کاروباری ادارے تیزرفتار اور قابل اعتماد شپمنٹ سے مستفید ہوں گے۔ اس اقدام سے عالمی منڈیوں تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی جو خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *