ایبٹ آباد، 4 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے

ایبٹ آباد، 4 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے

ایبٹ آباد میں تمام سی این جی اسٹیشنز 4 روز کے لیے بند کر دیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں تمام سی این جی اسٹیشنز 4 روز کے لیے بند کر دیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت ضلع بھر کے سی این جی اسٹیشنز 19 جنوری تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ گیس کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو گھریلو استعمال کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اقدام میں تعاون کریں تاکہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *