بارشوں کا نیا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارشوں کا نیا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جو ایک یا دو روز تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت بارش کے امکانات کم ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کل کن علاقوں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو دن کے دوران موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تیز ہوائیں جمعے اور ہفتے کو چل سکتی ہیں، جس کے باعث دن میں بھی موسم سرد رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری سردی کی لہر 17 جنوری تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

editor

Related Articles