پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج 17 جنوری بروز جمعہ سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رونمائی کے موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے، ہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز کی بہت اہمیت ہے، شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لیے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب انجری کے سبب شامل نہیں ہیں جب کہ میر حمزہ، محمدعباس اور عامر جمال ڈراپ کیےگئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ محمد ہریرہ کل کے میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *