سندھ کابینہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو 8000 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این آرٹی سی 8000 الیکٹرک بسیں 3 مرحلوں میں چلانا چاہتی ہے،ابھی 50 بسیں چل رہی ہیں، پہلے مرحلےمیں 500، دوسرے مرحلےمیں 5000 اور تیسرے مرحلے میں2500بسیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہوگا

