چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کر یں گے : محمد عامر

چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کر یں گے : محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ با ؤلر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی جیت اُسی کی یقینی ہوگی ۔ شاہین شاہ آفریدی بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ابھی جو دوسیریز کھیلا ہے اس میں کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست سے دوچار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ : فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کا مقدمہ پیر تک ملتوی

میرا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف اس بڑے ایونٹ میں زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہا ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا مورال کافی کم ہواہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پا ک بھارت میچ کے بارے میں آپ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *