190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشری بی بی کی سزا پر حکومتی ردعمل آگیا

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشری بی بی کی سزا پر حکومتی ردعمل آگیا

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا پر حکومت کا بھی ردعمل آگیا۔

 190 ملین پاؤنڈز کیس پراسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑ نے ردعمل دیتے کہا کہ  پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل کا انجام آگیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ  190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن سکینڈل عمران خان کی منافقت اور کرپشن کو بے نقاب کرتا ہے ، وہ شخص جو دوسروں کی کرپشن کو الزام لگاتا رہا ، خود کرپشن کے سب سے بڑے مقدمے میں سزایافتہ ہوگیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوچکا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ وکیل صفائی بے گناہی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے اور نہ کرپشن کا خاطر خواہ جواب دیا گیا، چند دنوں سے گِھناؤنے جرم کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی گئی، کیس کو سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بند لفافے میں ایک دستاویز لائی گئ، ہر معاملے کو سیاست سے جوڑنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلے میں بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا، شہزاد اکبر نے کہا یہ ایک خفیہ معاہدہ تھا، غیرقانونی طور پر وطن سے بھیجا گیا پیسہ عوام کا ہوتا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہر چیز کو سیاست سے جوڑنا غیر مناسب ہے، یہ کریمنل کیس تھا، ملکوں کے نظام آئین، ضابطے اور قانون کے تحت چلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بند لفافے میں ایک دستاویز لائی گئی، شہزاد اکبر صاحب نے کہا یہ ایک خفیہ معاہدہ ہے، کہا گیا یہ معاہدہ کریں گے تو 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی، یہ جانتے ہوئے اپروول لی گئی کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو نہیں آ رہی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو بتایا گیا یہ سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے  190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *