القادرٹرسٹ فیصلہ: حکومت اپوزیشن مذاکرات پر اثر کوئی نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی

القادرٹرسٹ فیصلہ: حکومت اپوزیشن مذاکرات پر اثر کوئی نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا اور حکومت اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکراتی عمل پہلے ہی طے شدہ ہے اور عدالتی عمل اپنے راستے پر جاری رہے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کیسز میں سزائیں ممکن ہیں اور کوئی بھی فیصلہ آ سکتا ہے، مگر اس کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سکرٹری اطلاعات وقاص اکرم اور چیئرمین بیرسٹرعلی گوہر بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جو بھی فیصلہ آئے گا، اس کا مذاکراتی عمل پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اس کا مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اپیل کی گنجائش موجود ہے اور معاملہ عدالت کے نچلے سطح پر ہے، جبکہ نواز شریف کے خلاف 2017 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپیل کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی تلخی کو چھوڑ کر، مذاکرات کو متاثر کیے بغیر ملک کو آگے بڑھنے دینا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *