آنیوالے دنوں میں ملٹری کورٹ میں بھی عمران خان کا کیس جائیگا، صحافی جاوید چوہدری

آنیوالے دنوں میں ملٹری کورٹ میں بھی عمران خان کا کیس جائیگا، صحافی جاوید چوہدری

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں ملٹری کورٹ میں بھی عمران خان کا کیس جائیگا۔

صحافی جاوید چوہدری نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ عمران خان کو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا ہوگئی ہے لیکن یہ معاملہ اب یہیں تک نہیں رُکے گا ۔ جنرل فیض کیخلاف ملٹری کورٹ سے فیصلہ آئیگا جس میں عمران خان کا بھی نام آئیگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی تاہم وہاں بھی اس وقت تک بیلنس ججز آچکے ہوں گے اور اگر نہ بھی آئے تو اپیل کا فیصلہ آنے میں وقت لگے گا۔ چنانچہ تحریک انصاف کو اب اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ریلیف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی اور یہ میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رہنما خود کہتے ہیں کہ ہمیں اب اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ تب تک عمران خان کا جنرل فیض کیس میں نام سامنے آجائیگا۔

سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ سے اگر ملٹری کورٹس کیخلاف بھی فیصلہ آجائے تو حکومت نیا قانون پاس کروالے گی کہ کسی بھی شخص کو ملٹری کورٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے اور یوں عمران خان کا معاملہ ملٹری عدالت لے جایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: شوکت یوسفزئی نے عمران خان کیخلاف فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

سینئر صحافی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنا کفن تیار کرلیا ہے۔ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہونیوالے بیک ڈور مذاکرات کو خود ہی سبوتاژ کر دیا۔ انہوں نے کل یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ریاست اور اسٹیبلشمنٹ ان کے سامنے لیٹ گئی ہے جس کا خمیازہ پھر انہیں بھگتنا پڑا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف چارج شیٹ پیش کرکے کل حکومت کیساتھ بھی مذاکرات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تحریک انصاف نے کل دو دروازے بند کیے ہیں جس کا انہیں اب خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور ان کی مشکلات میں ابھی مزید اضافہ ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب واحد ریلیف ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مل سکتا ہے وہ بھی جب پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائیگا اور اس وقت پاکستان کو امریکا کی ضرورت پڑے گی ، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کیلئے کچھ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے اتنے مسائل ہوں گے کہ وہ عمران خان کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اب صرف سوشل میڈیا پر بھی حکومت پر دبائو ڈال سکتے ہیں اس کے علاوہ ان کے ہاتھ اب کچھ نہیں رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *