سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نےاسلام اباد ہائی کورٹ میں سیشن جج اعظم خان اور سینیئر وکیل انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کر دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے محمد آصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل ایڈیشنل جج نامزد کیا گیا، چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے دو اجلاس سپریم کورٹ کانفرنس روم میں منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان اور سینئر وکیل انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج کے طور پر نامزد کیا۔
جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے محمد اصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل کوایڈیشنل جج نامزد کیا۔ اعلامئیے کے مطابق جو امیدوار مطلوبہ اکثریت کا ووٹ نہیں لے سکے مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔