صدر مملکت نے بلوچستان میں تین اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کر دی

صدر مملکت نے بلوچستان میں تین اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کر دی

صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں تین اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کردی۔

ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان محمد آصف، ایڈوکیٹ محمد ایوب خان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نجم الدین مینگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور جج ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو 8 فروری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہدایت

ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم خان اور ایڈوکیٹ راجہ انعام آمین منہاس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے، صدر مملکت نے  دونوں ہائی کورٹس کے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے ہیں۔

گزشتہ روز جوڈیشل کمشن نے ان ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *