پشاور میں ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دی ہے کہ قیمتیں مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، چینی کی فی بوری قیمت 6500 روپے سے بڑھ 7 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے سے 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون میں مختلف جگہوں پر 160 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔