جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی، میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا، میں نے انہیں جواب دیا کہ ہا ئی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے کے بارے میں عمران خان بالکل بھی پریشان نہیں، وہ ذرا بھی بد دل نہیں ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایاگیا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور چیف آف آرمی سٹاف کی ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے متحرک کارکن گلفام حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *