حالیہ دنوں میں پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے سولر سسٹمز کی تنصیب مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
گرمیوں کا موسم کے قریب آتے ہی جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
اب صارفین کو سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آ رہا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب سولر سسٹمز کی قیمتیں اس وقت کچھ اس طرح ہیں: 5 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 5,50,000 روپے، 7 کلو واٹ سسٹم 6,25,000 روپے، 10 کلو واٹ سسٹم 8,50,000 روپے، 12 کلو واٹ سسٹم 9,75,000 روپے، اور 15 کلو واٹ سسٹم 11,50,000 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کے لئے صارفین کو بیٹریز کی اضافی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔