القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، سلمان اکرم راجہ

القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنیکی سازش ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر وفاقی حکومت کی طرف سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب کھل کر سامنے آئیگی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ فیصلے کو ایک دو دن میں چیلنج کریں گے،ہم اخلاق اورقانون کی جنگ لڑیں گے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی باقی یونیورسٹیوں کی طرح کا ایک ٹرسٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتی سسٹم کمزور ہوا ، ساری حقیقت سامنے آچکی ہے ہم بانی پارٹی کی رہائی کے لیے اعلیٰ عدلیہ کےدرواز ے پر دستک دیں گے، سیاسی حوالے سے ہر سطح پر مذاکرات کررہے ہیں۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف کنول شوزب کا کہنا تھا کہ 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرکے ان کے خلاف 200 جھوٹے اور جعلی مقدمات بنائے گئے، من پسند عناصر ڈیل نہ ملنے پر عمران خان کو ہدف کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز

ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے تماشا لگا ہوا ہے، آپ سچ کو نہیں چھپا سکتے اوربار بارجھوٹ بولتے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *