اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر موقف تیار کرنے کی جو خبر گردش کر رہی ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ بے بنیاد تفصیلات پر مبنی ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اس معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں اور حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے تک مزید وقت لگ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کا بیان دینا ابھی قبل از وقت ہوگا اور تمام بات چیت مکمل ہونے کے بعد ہی سرکاری موقف سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی مطالبات پر موقف تیار کرنے کے حوالے سے جتنی بھی خبریں گردش کررہی ہیں اْن میں بالکل صداقت نہیں، کیونکہ حکومتی کمیٹی میں شامل جماتوں کے نمائندوں کے درمیان ابھی مشاورت جاری ہے۔