سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مزید اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 82 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے بڑھ گئی اور قیمت دو لاکھ 42 ہزار 541 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی آئی تھی اور یہ دو لاکھ 82 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔ تاہم پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ دو ہزار 708 ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی اور چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کم ہو کر 3 ہزار 372 روپے کی ہو گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *