پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہو گئی، جس کے بعد ڈالر 278.71 روپے سے کم ہو کر 278.65 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 281.17 روپے تک پہنچ گیا۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 82 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے بڑھ گئی اور قیمت دو لاکھ 42 ہزار 541 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی آئی تھی اور یہ دو لاکھ 82 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔