پنجاب حکومت نے شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹییز پر پراپرٹی ٹیکس نافذ العمل کر دیا

پنجاب حکومت نے شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹییز پر پراپرٹی ٹیکس نافذ العمل کر دیا

پنجاب ایکسائز اینڈ اٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے نظام کو وسعت دیتے ہوئے
پہلی بار شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو شامل کیا ہے اور حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مکینوں پر پراپرٹی ٹیکس نافذ العمل کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو نئے نظام کے تحت ڈی سی ریٹس کا استعمال کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ ای ٹی او ایکسائز ٹیکس کی تشخیص اور تعین کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے زرعی زمینوں کی رہائشی علاقوں میں منتقلی روکنے کے لیئے میکنزیم تشکیل دیدیا

پنجاب بھر میں 25 لاکھ کے قریب جائیداد کے مالکان ٹیکس نیٹ کا حصہ ہیں۔ شہر کی حدود سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹییز کی شمولیت سے ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ایکسائز حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے رواں ہفتے سمری حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *