ہونہار سکالر شپ پروگرام کےتحت طلباءمیں چیک اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

ہونہار سکالر شپ پروگرام کےتحت طلباءمیں چیک اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

لاہور: ہونہار سکالر شپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے موقع پر ایک شاندار تقریب غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء میں چیک تقسیم کرکے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے طلباء کے لیے جدید ترین لیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی، جسے تعلیمی میدان میں طلباء کی معاونت کے لیے خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ایک طالبہ نے منظوم کلام کے ذریعے وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا “او سب دی ماں آگئی اے،کر اپنا فرض ادا گئی اے،او غریب دا بوجھ ونڈا گئی اے۔”

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خود اسٹیج پر آکر چیک تقسیم کیے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے باصلاحیت طلبہ کو مالی مدد فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کرسکیں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی لیک ویڈیو نے صارفین کوحیران کر دیا

تقریب میں موجود شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کو پنجاب بھر میں پھیلانے کے لیے مستقبل میں مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *