انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان

امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کے بعد میٹا نے اس موقع کا بھرپور فایدہ اٹھاتے تخلیق کاروں کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  حال ہی میں امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی  (جو بعد ازاں ختم کر دی گئی) صارفین تک صرف اس ایپ ہی کی نہیں بلکہ بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈٹنگ ایپ کیپ کٹ تک رسائی بھی ختم کردی تھی تو میٹا نے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اپنے فری ویڈیو ایڈیٹر ’ایڈٹس‘ کا اعلان کر دیا۔

یہ ایپ امریکا میں فی الحال پری آرڈر پر ہے اور آئندہ ماہ اس کا لائیو کیا جانا متوقع ہے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربرہ ایڈم موسیری نے اینڈرائیڈ ورژن کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین عمودی (یعنی ورٹیکل) اسٹائلز ویڈیوز کے لیے فوٹیج کو عکس بند اور ایڈٹ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سزائیں ہونگی

اگر ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جائے گا تو ایپ ویڈیو کی لائیو پرفارمنس انسائٹ جیسے کہ ویور انگیجمنٹ فراہم کرے گی۔

ایڈٹس ایپ میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو کیپ میں پائے جاتے ہیں، ان فیچرز میں گرین اسکرین، ویڈیو اوورلے، کیپشن جنریشن اور وائس اوورز شامل ہیں۔

انسٹا صارف ایپ میں موجود اے آئی اینیمیشن فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو حرکت میں لا سکیں گے۔

editor

Related Articles