بحریہ ٹائون اور این سی اے کے درمیان ڈیل کا حصہ حکومت تھی یا نہیں، معروف صحافی زاہد گشکوری حقیقت سامنے لے آئے۔
معروف صحافی زاہد گشکوری نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈیل کے بارے میں حقیقت بیان کر دی، ان کا کہنا تھا کہ میری 2022-23 میں ان سے کمیونیکیشن ہوتی رہی، مجھے یوکے کرائم ایجنسی سے پوچھا تھا کہ بنیادی طور پربحریہ ٹائون اور این سی اے کے درمیان ہونے والی ڈیل میں حکومت پاکستان اس کا حصہ تھی؟
زاہد گشکوری کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ جس پر مجھے مسٹر ہیڈلے جو این سی اے کے آفیشل ممبر ہیں نے بتایا کہ حکومت اس کا حصہ نہیں تھی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ جو پراپرٹی ہے اس کا معاہدہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ملک ریاض کو واپس کر دی گئی تھی اور حکومت پاکستان پارٹی نہیں تھی، اس پراپرٹی کو بیچ کر اس کا پیسہ حکومت پاکستان کو جانا تھا۔
اس کے علاوہ میں نے ان سے پوچھا کہ مرزا شہزاد اکبر کا کیا رول ہے، تو مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ این سی اے کے درمیان اور انڈویژیلز کے درمیان اگریمنٹ ہے اور یہ خفیہ تھا اور حکومت پاکستان نے ڈیڈ آف کنفڈیشنل سائن کی تھی وہ تھرڈ پارٹی کو پبلک نہیں کرنا تھی۔ یہ ڈیڈ مرزا شہزاد اکبر نے سائن کی تھی اس کے ایک گواہ بیرسٹر نصیب المصطفی بھی تھے۔