پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، دوران کاروبار 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 14ہزار 849 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا، کاروبار کے اختتام پر 802 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔