او جی ڈی سی ایل ،کنر آئل فیلڈ سے یومیہ تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

او جی ڈی سی ایل ،کنر آئل فیلڈ سے یومیہ تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے جدید ای ایس پی (الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ) ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے یومیہ تیل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں کنر-12 سے تیل کی پیداوار 1060 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 1820 بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ کنواں کنر-6 سے یومیہ 400 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے نوجوان کی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین

اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبے کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور مقامی وسائل سے فائدہ اٹھا کر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ پیش رفت نہ صرف ملکی معیشت بلکہ توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جس سے ملک کے درآمدی بل میں کمی اور مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *