میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست نے ملک ریاض کو گرفتار کرکے واپس لانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں ملک ریاض کی گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے کہا کہ انہیں گرفتار کرکے واپس لایا جاسکتا ہے ، اگر ریاست فیصلہ کرلے تو کیوں نہیں لایا جاسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ موجودہ سٹیٹ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں لایا جاے گا ، دباؤ زیادہ ضرور ہے لیکن اس کو persue کیا جاے گا ، اس وقت پریشر ضرور ہے لیکن اس ملٹری لیڈر شپ اور سٹیبلشمنٹ نے یہ دکھایا ہے کہ کرپشن اور طاقت کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، چیزیں قانون کی نظر میں میں اس پر بات نہیں کرسکتا کہ مجرم ہے یا نہیں ؟ میں خود کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا سکتا لیکن اگر حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا کہ واپس لانا ہے تو لائیں گے۔
میزبان کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ان کاکہنا تھا کہ ریاست کے آگے سب چوہے ہیں ، کوی ہاتھی نہیں ، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں ان کا مثبت بھی کردار رہا ہے لیکن کچھ چیزیں بہت مشتبہ ہیں یہ ریاست کا بھی امتحان ہوگا لیکن اگر ریاست نے فیصلہ کرلیا تو وہ ان کو ضرور لائیں گے۔