190 ملین پانڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار ہے : وکیل تحریک انصاف بیرسٹر سلمان صفدر

190 ملین پانڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار ہے : وکیل تحریک انصاف بیرسٹر سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ 190 ملین پانڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پارٹی کو فراہم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرحکومت تیسرا سال مشکل سے گزارتی ہے : سابق گورنر سندھ محمد زبیر

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز میںمطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی طرف سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنا افسوسناک ہے، عرفان صدیقی

عدالتی فیصلے سے قبل فیصلہ ریلیز ہونے کا اعتراض بھی اپیل میں اٹھایا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ ہمارے پاس 190 ملین پاونڈ فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *