محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے ، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13، استور منفی 11، گوپس منفی 9، سکردو، کالام منفی 8، قلات منفی 7، ہنزہ، بگروٹ منفی5، کوئٹہ، دیر منفی 4 اور پارہ چنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔