جورجیا کے ایک خاندان کو اس وقت جذباتی خوشی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی بلی سات سال بعد دوبارہ مل گئی۔
ڈیوڈسن فیملی کے مطابق انہوں نے 2016 میں اپنی بلی ’’ڈوجر‘‘کو بطور بچے کے اپنایا تھا۔ اسی سال وہ کیلیفورنیا سے فلوریڈامنتقل ہو رہے تھےاسی دوران فریسنو کے علاقے میں بلی اچانک گاڑی سے بھاگ گئی اور لاپتہ ہو گئی۔اس کے بعد سات سال تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور خاندان نے امید بھی تقریباً چھوڑ دی تھی۔
لیکن حیران کن موڑ اس وقت آیا جب فریسنو ٹراپ اینڈ ریلیزکی ایک رضاکار ٹیم کو ایک پروگرام کے دوران پکڑی گئی بلی میں مائیکروچپ ملی۔ جانچ کے بعد پتہ چلا کہ یہ وہی گمشدہ بلی ’’ڈوجر‘‘ ہے۔
سوشل ورکر سڈنی شرمین نے پہلے ہی فلوریڈا کا سفر طے کیا ہوا تھا اس لیے انہوں نے ڈیوڈسن خاندان سے رابطہ کر کے ملاقات کا انتظام کیا اور بلی ان کے حوالے کر دی۔