ہمالین مونال، سورج کی روشنی میں رنگ بدلنے والانایاب پرندہ

ہمالین مونال، سورج کی روشنی میں رنگ بدلنے والانایاب پرندہ

ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان ایک ایسا نایاب پرندہ پایا جاتا ہے جو اپنی خوبصورتی سے ہر دیکھنے والے کو حیران کر دیتا ہے۔ اسے ہمالین مونال کہا جاتا ہے اور اسے دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جب سورج کی روشنی اس کے پروں پر پڑتی ہے تو یہ پرندہ جیسے رنگوں کا جادو بکھیر دیتا ہے۔ اس کے پروں میں بیک وقت نیلا، سبز، جامنی، سنہری اور نارنجی رنگ چمکتے ہیں، جو ہر زاویے سے بدلتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :69 سالہ خاتون نے کمال کر دیا، اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

یہ خوبصورت پرندہ زیادہ تر بھارت ،نیپال ، بھوٹان ،اور تبت کے بلند پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہےجہاں اس کی ایک جھلک دیکھنا بھی کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ ایک علامت بھی ہے۔ نیپال میں اسے قومی پرندے کا درجہ حاصل ہے اور یہ پہاڑی ماحول اور قدرتی حسن کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :90سال بعد جنگلوں میں حیران کن واپسی، نایاب ٹری کینگرو دوبارہ منظرِ عام پر

ماہرین کے مطابق اگرچہ تصاویر میں اس کے رنگ کبھی کبھی زیادہ شوخ نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت میں بھی جب سورج کی روشنی اس کے پروں سے ٹکراتی ہے تو یہی جادوئی منظر سامنے آتا ہے۔

یہ پرندہ نہ صرف فطرت کی خوبصورتی کا شاہکار ہے بلکہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہمالیہ کا نازک ماحولیاتی نظام کس قدر قیمتی ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

editor

Related Articles