19 ہزار روپے کے لیے بہن کی قبر کھود دی، بھارت میں ہولناک واقعہ

19 ہزار روپے کے لیے بہن کی قبر کھود دی، بھارت میں ہولناک واقعہ

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔دیانالی گاؤں کے رہائشی جیتو منڈا اپنی مرحوم بہن کالرا منڈا کے بینک اکاؤنٹ سے 19 ہزار 300 روپے نکلوانا چاہتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہن کا انتقال دو ماہ پہلے ہو چکا تھا جبکہ اس کے شوہر اور اکلوتا بچہ بھی پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔ جیتو اس کا واحد زندہ رشتہ دار تھا۔جب وہ بینک گیا تو اسے واضح طور پر کہا گیا کہ رقم نکالنے کے لیے یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو لایا جائے یا پھر موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثتی ثبوت فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :90سال بعد جنگلوں میں حیران کن واپسی، نایاب ٹری کینگرو دوبارہ منظرِ عام پر

دستاویزات نہ ہونے اور قانونی طریقہ کار سے لاعلمی کے باعث جیتو منڈا نے انتہائی قدم اٹھایا۔ وہ گاؤں واپس گیا اپنی بہن کی قبر کھودی اور مبینہ طور پر اس کی باقیات نکال کر بینک لے آیا۔جیسے ہی وہ بینک پہنچا، وہاں ہلچل مچ گئی اور انتظامیہ حیران رہ گئی۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک افسوسناک کہانی ہے بلکہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ غربت، لاعلمی اور نظام کی پیچیدگی انسان کو کہاں لے جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles