مزاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، ایاز صادق کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

مزاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، ایاز صادق کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مذاکرات کو آگے بڑھانے کی دعوت دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ان کا مقصد پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی اور تمام مسائل کا حل صرف مزاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے ہی معاملات کو حل کیا جا سکتا ہےاور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو مطمئن کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مناسب راستہ تلاش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات کے لئے رابطہ کرنے کے باوجود، آج ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے واضح کیا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا، پی ٹی آئی مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گی۔ پارٹی کا موقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک کسی بھی قسم کے مذاکرات یا مزاکراتی عمل میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

سپیکر ایاز صادق نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے حکومتی کمیٹی کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو اور مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے

موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ مذاکراتی عمل کا آغاز کس طرح اور کب ہوتا ہے، اور کیا پی ٹی آئی حکومتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہوتی ہے یا نہیں۔ اس معاملے پر آئندہ دنوں میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *