رچرڈ گرنیل نے “فری عمران خان” کی ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں، مزمل سہروردی

رچرڈ گرنیل نے “فری عمران خان” کی ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں، مزمل سہروردی

سینئر صحافی مزمل سہروردی نے انکشاف کیا ہے کہ رچرڈ گرنیل جو کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں، نے تحریک انصاف کے کہنے پر “فری عمران خان” کے تحت کیے گئے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔

مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ گرنیل نے تحریک انصاف کی حمایت میں کیے گئے اپنے تمام ٹویٹس حذف کر دیے اور اب ان کے اکاؤنٹ پر ایک بھی ایسا پیغام نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ٹرمپ کے ایک اور قریبی ساتھی نے حال ہی میں اپنے گھر میں ایک پریئر میٹنگ کے دوران پاکستان کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر ٹرمپ کے تمام قریبی ساتھی موجود تھے، اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اس تقریب میں پاکستان کی فرنٹ لائن سٹیٹ کی حیثیت اور اس کے اہم کردار کو سراہا گیا، جو کہ یقینی طور پر تحریک انصاف کے حامیوں کے لیے ایک حیران کن اور خوش آئند بات ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *