ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد کی پراپرٹی خریدنے والوں کے لیے اہم خبر

ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد کی پراپرٹی خریدنے والوں کے لیے اہم خبر

 چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکہا ہے کہ ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز میں اپنی آمدن ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وہ شخص جو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی آمدن ظاہر کرتا ہے، وہ ایک پلاٹ خریدنے کے قابل ہوگا۔ راشد لنگڑیال نے بتایا کہ مزید پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز میں اضافی رقم یا آمدن دکھانا لازمی ہو گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر غیر ظاہر شدہ دولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں منتقل ہو رہی ہے اور جو افراد بڑی مالیت کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کرتے ہیں، وہ 2.5 فیصد کی حد میں شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *